بلاول بھٹو کی منگنی سے متعلق آصف زرداری نے خاموشی توڑ دی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے دلہن کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور بلاول بھٹو کی منگنی 15 دسمبر یا 16 دسمبر کو ہونے جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی شادی کیلئے کافی عرصہ سے ساتھی کی تلاش جاری تھی اور اب بلاول کی بہنوں بختاور بھٹو اور آصفو بھٹو نے مل کر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہجن کے انتخاب میں بختاور بھٹو زرداری کے سسر محمود نے بھی اپنی بہو کی معاونت کی ہے۔
اسی دوران آصف علی زرداری نے بھی اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرادری کی منگنی سے متعلق ردعمل دیدیا ہے۔ ایک تقریب کے دوران آصف زرداری سے بلاول کی دلہن اور منگنی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو سابق صدر نے صاحبزادے کی منگنی اور شادی سے متعلق سوال کا خوشگوار انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اب میں گھر کی باتیں بھی میڈیا پر کروں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ دسمبر میں ہی 15 یا 16 تاریخکو بلاول بھٹو کی منگی ہو جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہونے والی دلہن کا تعلق سندھ سے ہے البتہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ مستقل طور پر متحدہ عرب امارات مین رہائش پزیر ہیں۔ ابھی تک حتمی طور پہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بلاول کی منگنی کی تقریب کراچی میں ہو گی یا متحدہ عرب امارات میں، البتہ انہی دو مقامات میں سے ایک مقام پر منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔