Categories: پاکستان

تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں

تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا ایک بار پھر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت میدان میں آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق "ہم عوام پاکستان پارٹی” نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں پارٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے، تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکے، ہماری جماعت کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا، بلے کا انتخابی نشان "ہم عوام پاکستان پارٹی” کو الاٹ کیا جائے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں درخواست چئیرمین "ہم عوام پاکستان پارٹی: محمد امجد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 2024 کے انتخابات کے لیے آفیشل سلوگن جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کے نئے سلوگن کا لوگو اور ہیش ٹیگ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 2024 کے عام انتخابات کیلئے نظام بدلو، پاکستان بدلو کا سلوگن لانچ کیا ہے۔ جس کے لوگو میں زنجیر کو توڑتا ہوا ایک توانا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago