پاکستان تحریک انصاف نے 2024 کے انتخابات کے لیے آفیشل سلوگن جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے 2024 کے انتخابات کے لیے آفیشل سلوگن جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کے نئے سلوگن کا لوگو اور ہیش ٹیگ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 2024 کے عام انتخابات کیلئے نظام بدلو، پاکستان بدلو کا سلوگن لانچ کیا ہے۔ جس کے لوگو میں زنجیر کو توڑتا ہوا ایک توانا ہاتھ دکھایا گیا ہے۔

دوسی جانب پاکستان تحریک انصاف نے مکمل یکسوئی سے انتخابات کی تیاریوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔  تنظیمی ڈھانچوں کو انتخابات مدِنظر رکھ کر ہی تمام تر سیاسی سرگرمیاں ترتیب دینے کی خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل ”لانگ مارچ“ کی کوئی ضرورت ہے نہ تحریک انصاف نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے، قومی انتخابات سب سے بڑی اور اہم ترین سیاسی سرگرمی ہے جس کے لئے ہمہ جہت اور موزوں ترین تیاریاں درکار ہیں، کارکنان کور کمیٹی کی جانب سے تنظیمی ڈھانچوں کو دیے گئے اہداف کے تحت ملک بھر میں قومی انتخابات کی بھرپور تیاریاں یقینی بنائیں گے۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی قسم کی اشتعال انگیزی، تشدد اور ریاستی اداروں کیخلاف مہم جوئی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے نہ یہ ہمارے فلسفۂ و جدوجہد سے مطابقت رکھتا ہے، بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سیاسی سفر عدمِ تشدد، قانون کی حکمرانی اور پرامن سیاسی جدوجہد کی تابناک مثال ہے۔ تحریک انصاف پرامن سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ماورائے آہین و قانون یا پرتشدد ذرائع اور وسائل پر یقین رکھتی نہ کسی کو اپنے پلیٹ فارم سے ایسی کسی کوشش کی اجازت دیں گے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago