پاکستان میں گیس کی قیمت میں صرف چار ماہ کے دوران 800 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ مہنگائی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے اپنے حالیہ بیان میں اس اضافہ کو بے مثال قرار دیا۔ اس کے علاوہ پانچ سال کے دوران چینی کی قیمت میں 53 فیصد اور پام آئل کی قیمت میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی اسمبلی میں غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں، جہاں یہ انکشاف کیا گیا کہ سویا بین آئل، گندم اور خام تیل کی قیمتوں میں بھی گزشتہ پانچ سال میں 35 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے اس بات کو تسلیم کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
نومبر 2023 میں گیس کے ٹیرف میں 520 فیصد جب کہ فروری 2024 میں 319 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح بجلی کے نرخوں میں بھی 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اس اجلاس میں وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے گزشتہ پانچ سال کے دوران 3 کھرب 38 ارب روپے کے ٹیکس وصول کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
بھارتی سینئر اداکار اور کامیڈین مشتاق خان کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کے بزنس پارٹنر شیوم…
مصنوعی ذہانت نے ہاتھیوں کو ٹرین حادثے سے بچا لیا اڑیسہ: بھارتی ریاست اڑیسہ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے…
لبنان کی سرحد پر بڑی تعداد میں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر بیروت: شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری لبنان…
فیض حمید کی وجہ سے ہمیں فائدہ نہیں ہوا، الٹا نقصان اٹھایا: شیرافضل مروت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
الیکٹرانک ووٹنگ کیس: پارلیمنٹ سے رجوع کریں، سپریم کورٹ کا مشورہ سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق درخواست…
قانون سب کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار نہیں دیتا، سپریم کورٹ سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے…