الیکٹرانک ووٹنگ کیس: پارلیمنٹ سے رجوع کریں، سپریم کورٹ کا مشورہ
سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس معاملے کو سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے حامد خان کو مشورہ دیا کہ وہ سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں یہ مسئلہ پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس ختم ہوچکا تھا، پھر متفرق درخواست پر سماعت کیوں چلتی رہی؟ آج ہم صرف وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے بتایا کہ 2018 کے ضمنی انتخابات میں عدالت کے حکم پر الیکٹرانک ووٹنگ کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے اور اب یہ معاملہ پارلیمنٹ کے پاس ہے۔