وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کے لئے بڑا ریلیف دیدیا ہے۔ اب آپکو ڈرائیونگ لاسنسن کا لرنر پرمٹ بنوانے کیلیئ خدمت مرکز جانے یا انتظار کی کوفت برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بھی بنے گا۔ شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔
وزیر اعلی آفس میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب پٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز پر بھی شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس کی سہولت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ایپ کی تیاری اور لانچنگ پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کی کاوشوں کو سراہا۔
آپ بھی آن لائن لرنر ڈرائیور پرمٹ کیلئے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو نیچے موجود تصویر پر کلک کریں۔