سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبہ چوہدری نے اپنے دیور فیصل چودھری پر سنگین الزامات لگادیے ہیں۔ خیال رہے کہ فیصل چوہدری اپنے بھائی فواد چوہدری کے وکیل بھی ہیں۔ حبہ چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج فواد چودھری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔
حبہ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز مجھے اڈیالہ جیل میں فواد چودھری سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی گئی اور فواد چوہدری کے اپنے وکیل فیصل چودھری کے کہنے پر یہ سب ہوا رہا ہے اور آج بھی فیصل چودھری کی طرف سے مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ہیں۔
آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر آینٹی کرپشن حوالے کر دیا گیا۔ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کاروائی گئی ،وکیل فیصل چودھری کے کہنے پر یہ سب ہوا ،اور اج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے۔
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 9, 2023
فواد صاحب ابھی تک نااہل نہیں ہوئے ہیں ۔اور ان کی کیمپین میں خود کروں گی اور جہلم سے الیکشن وہی لڑیں گے ۔
اور کوئی سوچے بھی نہ ان کی جگہ الیکشن لڑنے کا ۔۔ https://t.co/v4zwgXYwfT— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 9, 2023
انہوں نے اپنے ایک اور تویٹ میں لکھا کہ فواد صاحب ابھی تک نااہل نہیں ہوئے ہیں ۔اور ان کی کیمپین میں خود کروں گی ،جہلم سے الیکشن وہی لڑیں گے ۔ کوئی اور ان کی جگہ الیکشن لڑنے کا سوچے بھی نہ۔
سادیہ بہن اج تو اپ خود فیصل چوہدری صاحب کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی ہیں ۔جب اپ جہلم سے ا سکتی ہیں پیشی اٹینڈ کرنے
تو ان کی اہلیہ فواد فواد اور ان کی بیٹیاں کو کیوں محروم رکھا اس ان سے ملنے سے؟
یہ تو نا انصافی ہے ہمارے ساتھ مگر کوئی نہیں اللہ تو دیکھ رہا ہے ظلم کی انتہا ہو گئی https://t.co/ySFSlmytB2— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 9, 2023