اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
لاہور:اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا، صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے بھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیج دئیے۔اسٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور پانچ ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے ، نومبر 2024 میں 2.91 ارب ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں ، جولائی سے نومبر اوورسیز پاکستانیوں نے14.76 ارب ڈالروطن بھیج کر ریکارڈ بنادیا ہے ۔نومبرمیں سعودیہ میں مقیم پاکستانی 73 کروڑ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، یو اے ای سے 62 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے ۔رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں، ورکرز ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 5فیصد کمی اورسالانہ بنیاد پر 29 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں بہت سے لوگ…
اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں! زیادہ تر…
ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا لاہور: پنجاب حکومت نے مسیحی برادری…
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے کی…
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…