مدارس بل ، فضل الرحمان کا حکومت سے مذاکرات پر صاف انکار

مدارس بل ، فضل الرحمان کا حکومت سے مذاکرات پر صاف انکار

چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس بل کے حوالے سے حکومت کی کسی ترمیم یا تجویز کو قبول کرنے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ترمیم پیش کرے گی تو نہ صرف اسے مسترد کیا جائے گا بلکہ اس پر غور کرنا بھی گوارا نہیں ہوگا۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ مدارس بل نواز شریف، آصف زرداری، سینیٹ، اور قومی اسمبلی کے اتفاق رائے سے منظور ہوا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر صدر مملکت دیگر بلز پر دستخط کرسکتے ہیں تو مدارس بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کیوں بھیجا گیا؟
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مدارس پہلے ہی وزارت تعلیم سے منسلک تھے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مدارس آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے کسی بھی وفاقی ادارے کے ساتھ الحاق کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس پر کسی بھی قسم کی پابندی یا زبردستی قبول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مدارس بل پر علما کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور تمام دینی ادارے اس پر متفق ہیں۔ حکومت علما کو تقسیم کرنے کی کوشش ترک کرے۔ اس حوالے سے مفتی تقی عثمانی اور وفاق المدارس کے صدر کی قیادت میں 17 دسمبر کو ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں تمام معاملات کو باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت مدارس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ مدارس کا معاملہ خالصتاً قانونی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے مدارس کی آزادی سلب کرنا چاہتی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کے تحت قبول کرنے کے باوجود حکومت نے زبردستی ایک ڈائریکٹوریٹ نافذ کر دیا، جو مدارس کے لیے ناقابل قبول ہے۔ ان کے مطابق مدارس بل پر تمام خفیہ اداروں کی بھی رضا مندی حاصل تھی، لیکن حکومت بدنیتی سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے مدارس بل کو منظور کیا ہے اور اس میں کسی ترمیم یا تجویز کی ضرورت نہیں۔ اگر حکومت کوئی ترمیم پیش کرتی ہے تو ہم اسے مسترد کریں گے اور ان کے مسودے کو ہاتھ لگانے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔

News Tv

Recent Posts

مارکیٹ اوقات پر قابو نہ پایا تو ماحول خراب ہو سکتا ہے، عدالت

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹس کے اوقات کار اور شادی تقریبات کو محدود کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی بنانے کی…

1 گھنٹہ ago

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں بہت سے لوگ…

3 گھنٹے ago

اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں!

اگر آپ بھی اے ٹی ایم کارڈ کا پِن نمبر یوم پیدائش رکھتے ہیں تو فوراً بدل لیں! زیادہ تر…

3 گھنٹے ago

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں ادا کی جائیں، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا لاہور: پنجاب حکومت نے مسیحی برادری…

3 گھنٹے ago

بشریٰ بی بی کی ضمانت برقرار،ایف آئی اے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے کی…

4 گھنٹے ago

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…

17 گھنٹے ago