تیز ترین انٹرنیٹ والے ممالک میں پاکستان کون سے نمبر پر؟
اسلام آباد :انٹرنیٹ سپیڈ کی درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے ۔ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے انٹرنیٹ سپیڈ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ اس کی درجہ بندی میں پاکستان کا دنیا میں 198 واں نمبر ہے ۔
پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس ہے جب کہ براڈ بینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ہے ۔یو اے ای موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ میں پہلے نمبر پر ہے ، موبائل انٹرنیٹ میں سنگاپور کا دوسرا نمبر، براڈ بینڈ سپیڈ میں قطر کا دوسرا نمبر ہے ، موبائل انٹرنیٹ سپیڈ میں ہانگ کانگ تیسرے ، چلی چوتھے نمبر پر ہے ۔تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک میں یو اے ای (297.62)، سنگاپور، ہانگ کانگ، چلی، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک، آئی لینڈ، اور اسرائیل شامل ہیں جبکہ تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک میں یو اے ای (398.51)، قطر، کویت، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، ڈنمارک، ناروے ، سعودی عرب، بلغاریہ، لگمبرگ شامل ہیں۔