ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ کے حصول کےلئے خدمت مراکز جانے والے شہریوں کےلئے بڑا ریلیف دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محن نقوی اور آئی جی پنجاب کے حکم پر لائسنس ٹوکن ہولڈر کےخلاف 03 دن تک کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ بغیر لائسنس کریک ڈاؤن اور یکم دسمبر سے فیسوں میں اضافے کے باعث پولیس مراکز میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے۔ غیر معمولی رش کے باعث شہریوں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے تمام افسران کو احکامات جاری کر دئیے ہیں کہ خدمت مراکز سے ٹوکن حاصل کرنے والوں کا 03 روز تک نہ تو چالان کئے جائے گا اور نہ ہی مقدم۔ ۔ ذرائع کے مطابق غیر معمولی لوڈ کیوجہ سے ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس میجمینٹ سسٹم سست روی کا شکار ہے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا ہے۔ سینٹر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش تھا اور سسٹم سلو تھا۔کئی کئی گھنٹے انتظار کے حوالے سے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے خدمت مرکز کے باہر اور اندر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور فردا فردا لائسنس بنوانے کے حوالے سے پوچھا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے شہری بھی 8 8 گھنٹے سے خوار ہو رہے تھے جس پر وزیر اعلی محسن نقوی نے صورتحال کا فوری نوٹس لیا اور ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو موقع پر ہی فون کیا اور سسٹم کو بہتر بنانے اور ہنگامی طور پر ٹیم خدمت مرکز بھجوانے کی ہدایت کردی۔