Categories: پاکستان

پی ٹی آئی کارکنوں کے شدید احتجاج کے بعد شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو کارکنوں کے شدید احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے باجوڑ ایجنسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے جانا تھا لیکن انہیں چکدرہ کے مقام پر سفر کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤںت پر شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے انتہائی شرمناک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماوں کی گرفتاری اور اغواء کے واقعات فوری طور پر رک جانے چاہیئں۔

شیر افضل مروت کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے پر پارٹی کارکنان  نے احتجاج کرتے ہوئے چکدرہ روڈ کو بند کردیا تھا اور ان کی رہائی تک دھرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سوات پولیس نے گرفتار کیا اور اس تمام کارروائی کی نگرانی ایک ڈی ایس پی نے کی تھی، انکی گرفتاری کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ لیکن کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے پولیس نے شیر افضل مروت کو رہا کردیا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

6 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

7 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago