استحکام پاکستان پارٹی کو پہلا دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے راہیں جدا کرنے لگے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے یعقوب شیخ نے اہلیہ سمیت پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ یعقوب شیخ نے اہلیہ راشدہ یعقوب کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق یعقوب شیخ کافی دنوں سے مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے میں تھے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکردہ سیاسی شخصیات اور سابق ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے شمولیت کا اعلان کیا۔ مولانا ایم آصف معاویہ، بابر خان سیال، مسز نیلم سیال، مہر اسلم بھروانہ، شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔
چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ مزاری قبیلے کی سرکردہ سیاسی شخصیت سردار ریاض خان مزاری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری کا بھی مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔
صدر ن لیگ نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے، اکستان کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور سیاسی تعاون کی قوت سے کریں گے، سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…