Categories: پاکستان

صارفین سے بجلی کی قیمتوں پر بغیر حساب کتاب ٹیکسز وصولی کا انکشاف

صارفین سے بجلی کی قیمتوں پر بغیر حساب کتاب ٹیکسز وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری پیداواری کمپنی کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ مہنگی بجلی والے تخمینے کا نظام بھی اندازوں پر مبنی ہے جبکہ بجلی گھروں کو کی جانے والی ادائیگیوں کے حساب کتاب کی تفصیلات بھی نیپرا اتھارٹی کے پاس نہیں ہیں۔

سینٹرل پاور کمپنی گدو نے اعتراف کیا ہے کہ کئی سالوں سے پاور پلانٹس کی قابل استعمال کیپسٹی اوور ہیٹ ریٹ کا ٹیسٹ نہیں ہوا۔

ہیٹ ریٹ ٹیسٹ قواعد و ضوابط میں پھنسنے کے ڈر سے نہیں کروایا گیا۔ سینٹرل پاور کمپنی حکام نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق 3 سے 6 ماہ کے اندر پاور پلانٹس کے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے حکام سی پی پی اے رقم وصول کرتی رہی لیکن ذمہ داری پوری نہیں کی۔

دوسری جانب لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری مہم کو 85 روز مکمل ہو گئے ہیں۔ ترجمان لیسکو نے کہا ہے کہ مہم کے84 ویں روز536نادہندگان سے 1کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 61نادہندگان سے1.39 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 76 نادہندگان سے4.01 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 53نادہندگان سے1.40 ملین اور ساوتھ سرکل میں 32 ڈیفالٹرز سے0.48 ملین کی ریکوری کی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago