Categories: پاکستان

غزہ اسرائیل جنگ، عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا

اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے غزہ میں اہلِ فلسطین کی نسل کشی کے معاملے پر عالمی برادری کی دوعملی پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ مغرب دنیا کو بنیادی انسانی اقدار اور حقوق کا درس دیتے ہیں، فلسطین کے معاملے پر اہلِ مغرب اپنے ہی بنائے ہوئے عالمی قانون و اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا ہے کہاسرائیل پوری دنیا کے سامنے نہایت ڈھٹائی سے اہلِ فلسطین کی نسل کشی میں مصروف ہے، زشتہ کئی دھائیوں سے مظلوم فلسطینی ایک کھلی جیل میں محصور قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور تھے، پہلے ان مظلوموں سے ان کی زمینیں چھینی گئیں، پھر گھر ہتھیائے گئے، پھر انہیں قید یا ہجرت پر مجبور کیا گیا مگر اب نہایت وحشیانہ طریقے سے ان سے ان کی زندگیاں چھینی جارہی ہیں۔

سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کیلئے ڈھائے جانے والے ظلم اور ان سے روا رکھی جانے والی ناانصافی کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، اہلِ عالم خصوصاً بارسوخ مغربی ممالک دوعملی ترک کرکے عالمی قانون و اقدار کے احترام کو یقینی بنائیں، مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیل کی درندگی سے بچایا جائے اور انہیں جان و مال کی سلامتی کے ساتھ ان کے بنیادی حقوق کی ضمانت دی جائے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago