سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات پر خاندان کو ملنے والی مراعات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے افسران کے خاندان کی معاونت میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بی ایس 1 سے 11 تک کے سرکاری ملازمین کی وفات کے بعد لواحقین کو اب نوکری نہیں ملے گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس 1 تا 4 کے ملازم کی فیملی کو دوران ملازمت وفات پانے پر اب 50 لاکھ روپے مالی معاونت ملے گی جبکہ اسکیل 5 تا 10 کے ملازمین کی فیملی کو 75 لاکھ روپے ملیں گے۔ اسکیل 11 تا 15 کے سرکاری ملازمین کے خاندان کو ایک کروڑ روپے اوراسکیل 16 اور 17 کے ملازمین کی فیملی کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔ جبکہ اسکیل 18 تا 22 کے ملازمین کے خاندان کو 2 کروڑ روپے مالی معاونت کی مد میں ملیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نگراں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا تھا۔ سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی تھی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…