Categories: پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار دیدی گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل اکبر ایس بابر  نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی تھی کہ دوبارہ پارٹی الیکشن کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد دو دن کے اندر الیکشن کروا دیا، نہ ووٹر لسٹ بنی، نہ کوئی اور انتظامات کئے، بند کمرے میں ایک شخص کو چیئرمین بنا دیا گیا۔ نہ کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، نہ اسکورٹنی اور نہ ہی فائنل لسٹ لگی۔

اس پر ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ آپ کس حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے، کیا آپ کی ممبر شپ ختم نہیں ہوچکی؟ وکیل اکبر ایس بابر نے جواب دیا کہ نہیں ختم ہوئی، اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے، ہم الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر معلومات بھی لینے گئے تھے لیکن کسی نے مجھے کا کاغذات نامزدگی نہیں حاصل کرنے دیے۔

اس سے قبل اسلام آباد کے رہائشی اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر راجہ طاہر نواز کی جانب سے بھی اسی طرح کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ راجہ طاہر نواز عباسی نے ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کے توسط سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے، ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی، انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر ابتدائی سماعت منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر پارٹی کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان 12 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago