پاکستان تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی اکبر ایس بابر کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کی استدعا کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے اس حوالے سے کہا کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے، دوبارہ الیکشن کو بھول جائیں، آئین یہ نہیں کہتا کہ ہم بار بار الیکشن کا حکم دیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دو روز قبل دائر کی گئی تھی۔ بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروانے تک انتخابی نشان بلے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو نئے انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا حکم دے۔ الیکشن کمیشن غیرجانبدار فریق مقرر کرے جو پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اپنی نگرانی میں کروائے۔ اس سے قبل اسلام آباد کے رہائشی اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر راجہ طاہر نواز کی جانب سے بھی اسی طرح کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
راجہ طاہر نواز عباسی نے ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کے توسط سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے، ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی، انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…