میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹارڈ قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز مل سکتا ہے کیوں کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے سائفر کیس میں بطور گوہ پیش ہونے کی حامی بھرلی ہے۔ سابق آرمی چیف سے بات چیت کرنے والے ایک ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق قمر جاوید باجوہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق چئیرمین عمران خان کو مایوس نہیں کریں کیوں کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، البتہ انہیں اس کے لیے پہلے فوجی حکام سے اجازت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کافی عرصہ بعد صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب کچھ جنرل ر باجوہ نے ڈونلڈ لوو کے کہنے پر کیا تھا اس لیے جنرل باجوہ اور ڈونلڈ لوو کو بطور گواہ عدالت میں بلاؤں گا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ جنرل ر باجوہ نے عدالت میں پیش ہونے کی حامی بھرلی ہے۔
دوسری جانب ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے عمران خان کے اس بیان پر طنزیہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ لو تو نہیں لیکن جنرل ر باجوہ عدالت ضرور آسکتے ہیں، اور ایسا ہوا تو عمران خان کا کچا چٹھا کھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ر فیض حمید اور جسٹس ر ثاقب نثار کو بھی عدالت بلانا چاہیے تاکہ عمران خان کے کرتوت سامنے آسکیں۔