موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تعلیمی ادارے کھولنے پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی اجازت نہیں ہوگی دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کیلئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دیں پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک تمام سکولز کو سردیوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔ اس دوران تمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے ان چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…