وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر خط کے مندرجات پر عمل نہ کیا گیا تو عوام کا عدلیہ پر اعتماد ختم ہو سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ محترم جج صاحب ایک طویل عرصے سے عدلیہ کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس دوران عدلیہ کے وقار پر جو گزری، وہ اس کے گواہ ہیں۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کے نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عدلیہ کا وقار مجروح کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں اور بھی کئی نام شامل ہیں۔ خواجہ آصف نے سوال کیا کہ محترم منصور علی شاہ صاحب! اُس وقت عوام کا اعتماد مجروح ہونے کا خیال کیوں نہیں آیا؟ کیا یہ شکایت کسی ذاتی وجہ سے ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ایک بڑے مقام پر فائز ہیں اور میرے لیے قابل احترام ہیں، لیکن یہ "سلیکٹیو انصاف کا تصور” آپ کے مقام کے شایانِ شان نہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…
لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…
آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…
سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…
بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…