پاکستان میں 2030 تک آدھی آبادی غذائی بحران کا شکار ہو سکتی ہے،ماہرین
کراچی:مقامی اور غیر ملکی ماہرین نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر غذائی عدم تحفظ سے متعلق وارننگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2030 تک پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے نصف آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوگی۔
یہ وارننگ انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی جی ایچ ڈی) کے زیر اہتمام ‘پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی، زراعت، انسانی غذائیت اور ترقی’ کے موضوع پر دو روزہ سیمینار میں سامنے آئی ہے۔
سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک پاکستان (ایس ڈی ایس این) کے تعاون سے منعقد ہونے والا سیمینار میں موسمیاتی مسائل، خوراک کی حفاظت اور صحت عامہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اختتامی کلمات میں آغا خان یونیورسٹی میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے ان باہم مربوط چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید حل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی 90 فیصد زراعت کا انحصار دریائے سندھ پر ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر خطرے سے دوچار ہے۔ برف پگھلنے اور بارشوں کے بے ترتیب واقعات ہمیں خوراک کی غیر معمولی کمی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے کی…
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…
لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…
آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…
سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…