انڈین طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے دبئی جانے والی اسپائس جٹ کی پرواز میں بھارتی مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پہ لینڈ کروایا گیا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارت سے آنے والے ایک مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد سے اسپائس جٹ ائیرلائن کی پرواز نے دبئی کیلئے اڑان بھری البتہ دوران پرواز طیارے میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ جب مسافر کی طبیعت خراب ہوئی تو مسافر طیارہ اس وقت کراچی کی حدود میں تھا، اس موقع پر بھارتی ائیرلائن کے طیارے کے پائلٹ نے کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
اس پر کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ بھارتی مسافر طیارے نے رات ساڑھے 9 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، جس کے بعد وہاں موجود ڈاکٹرز نے بھارتی مسافر طیارے میں موجود دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کا مکمل طبی معائنہ کیا اور مسافر کی طبیعت سنبھلنے پر طیارہ دوبارہ روانہ ہو گیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…