اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، جو صرف دسمبر 2024 کے بجلی کے بلوں پر نافذ ہوگی۔ یہ اضافہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق، ڈسکوز کی جانب سے درخواست پر عوامی سماعت 20 نومبر کو منعقد کی گئی تھی۔ اس سے قبل مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا، جو نومبر 2024 تک نافذ العمل رہا۔
مزید یہ کہ نئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت چارج کی جانے والی قیمت سابقہ ایڈجسٹمنٹ سے 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ کم ہوگی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…
لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…
آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…
سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…
بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…