بائیکیا رائیڈر کے قاتل کو موت تک پھانسی کی سزا

عدالت نے بائیکیا رائیڈر کے قتل میں ملوث مجرم منیر احمد کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل رشید کی عدالت میں سنایا گیا، جہاں مجرم کو ڈکیتی اور قتل کے گھناؤنے جرم میں مجرم قرار دیا گیا۔

مجرم نے بائیکیا موٹر سائیکل بک کرنے کے بعد راستے میں ڈکیتی کی اور رائیڈر کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ عدالت نے قتل کے جرم میں مجرم کو موت کی سزا کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ مجرم کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے اور تب تک لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔ جج نے ریمارکس دیے کہ بائیکیا رائیڈر کے ساتھ ڈکیتی اور قتل ایک ناقابل معافی اور گھناؤنا جرم ہے، جس کے لیے سخت سزا ناگزیر ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو ڈکیتی کے جرم میں 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ، جبکہ چھینی گئی موٹر سائیکل کی برآمدگی کے جرم میں 3 سال قید اور مزید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔

News Tv

Recent Posts

سعودی عرب کو 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

سعودی عرب کو 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی سعودی عرب کو 2034 کے فیفا ورلڈ کپ…

2 گھنٹے ago

نادرا نے پانچ سال میں 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے، رپورٹ جاری

نادرا نے پانچ سال میں 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے، رپورٹ جاری اسلام آباد:نادرا کی جانب سے…

2 گھنٹے ago

10 ماہ میں ملک بھر میں 573 سکیورٹی اہلکار شہید،341 خوارج مارے گئے

10 ماہ میں ملک بھر میں 573 سکیورٹی اہلکار شہید،341 خوارج مارے گئے گزشتہ دس ماہ کے دوران دہشت گردی کے…

3 گھنٹے ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد اسلام آباد: تحریک انصاف کے…

3 گھنٹے ago

مارکیٹ اوقات پر قابو نہ پایا تو ماحول خراب ہو سکتا ہے، عدالت

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹس کے اوقات کار اور شادی تقریبات کو محدود کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی بنانے کی…

5 گھنٹے ago

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں

مذکورہ نمبرز کو اے ٹی ایم کارڈ کا ’’ کوڈ‘‘ کبھی نہ بنائیں؟ فوری تبدیل کر لیں بہت سے لوگ…

7 گھنٹے ago