24 نومبر کے مظاہروں میں زخمی سب انسپکٹر کا بیان بھی آگیا؟ہوشربا انکشافات

24 نومبر کے مظاہروں میں زخمی سب انسپکٹر کا بیان بھی آگیا؟ہوشربا انکشافات

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے انہیں میں سب انسپکٹر ڈی پی او اسکواڈ محمد ارشاد صدیقی بھی شامل ہیں۔
شرپسندوں کی جانب سے سب انسپکٹر محمد ارشاد سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
سب انسپکٹر محمد ارشاد صدیقی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ 24 نومبر کو ٹاور ہل پوائنٹ موٹروے پر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا جہاں شرپسند مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کرنے کے لیے فساد برپا کیا، ہم نے مشتعل افراد کو 25 نومبر تک پرامن طور پر روکنے کی کوشش کی لیکن 25 نومبر کو اسلحے سے لیس افراد نے ہم پر حملہ کر دیا۔
محمد ارشاد صدیقی نے بتایا کہ حملہ کرنے والے عسکری ونگ نے ہم پر شدید فائرنگ کی اور ارد گرد درختوں کو آگ لگا دی، حملے کے دوران شرپسندوں نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گہری کھائی میں پھینک دیا۔
سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس ایچ او کو ریسکیو کرنے پر شر پسندوں نے ہم پر دوبارہ حملہ کیا جس دوران میرے سر پر پتھر لگا اور میں بے ہوش ہوگیا، مجھے سر پر گہری چوٹ آئی لیکن اب میں ٹھیک ہوں اور ایک نئے عزم کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کو تیار ہوں۔

News Tv

Recent Posts

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج

ہیپاٹائٹس بی کے علاج کے نئے طریقے کے حوصلہ افزا نتائج چینی ماہرین نے ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کے…

12 گھنٹے ago

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ…

12 گھنٹے ago

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ

لاہور کا سبزہ سکڑنے لگا، شہر کے گرد درختوں کا گھیرا بنانے کا منصوبہ لاہور، جو کبھی باغوں کا شہر…

13 گھنٹے ago

آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات

آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط…

14 گھنٹے ago

پاکستان میں 2024 کی سرچ لسٹ، کن شخصیات نے عوام کو متوجہ کیا؟

سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ…

14 گھنٹے ago

بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب

بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی…

14 گھنٹے ago