Categories: پاکستان

"اتوں خان تسبیح تے وچوں خان کسبی”

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تازہ ترین بیان سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنا جھوٹ چھپانے کے لئے کلام الہی کو ڈھال بنایا ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار کو چاہئے کہ پہلے وہاں کی طرز سیاست سیکھے۔ حال مقیم اڈیالا "اتوں خان تسبیح تے وچوں خان کسبی” بنے رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انکی اپنے مرشد سے ملاقاتیں کب سے چل رہی یہ بات اظہر من الشمس ہے۔ اس کے باوجود انتہائی ڈھٹائی سے کلام الہی کو ڈھال بنایا گیا۔ عون چودھری کو وہ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہے۔ ملکی مفاد کی خاطر اگر اس گھر کے بھیدی نے بھید کھولے تو یہ لنکا ڈھانے میں ایک لمحہ بھی درکار نہ ہو گا۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا کے ملازم کے بیان پر عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشریٰ کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔ عمران خان نے گزشترہ روز جیل میں کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے۔مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کیے۔ چھ فیصد کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ۔ لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ کون کیا کررہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جیل میں مرنا قبول کرلوں گا لیکن ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر نہیں جاؤنگا، میری قوم کو جا کر بتا دیں کہ عمران خان آپ کے ساتھ بے وفائی نہیں کرے گا۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

5 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

5 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

6 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

6 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

7 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

7 گھنٹے ago