نگران پنجاب حکومت نے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس مین لرنگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں لرنگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی۔فیصلے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے۔
یکم جنوری سے لرنز کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کر دی جائے گی۔ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔جب کہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے،شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس اور لرنگ لائسنس کا اجراء جاری ہے۔ ٹریفک پولیس پنجاب نے چھٹی کے روز اتوار کو 70 ہزار سے زائد لائسنس جاری کر دیے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ٹریفک ھیڈ کوارٹرز میں قائم مانیٹرنگ ڈیٹا سینٹر اتوار کو کھلا رہا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مانیٹرنگ ڈیٹا سینٹر نے اتوار والے دن پنجاب بھر لائسنسنگ سینٹرز پر کڑی نظر رکھی ۔ مانیٹرنگ ڈیٹا سینٹر کو رات گئے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے اچانک چیک کیا ۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب گزشتہ روز ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبہ بھر میں 70 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے۔ اس اتوار کی نسبت گزشتہ اتوار پنجاب بھر میں صرف 23000 لائسنس جاری ہوئے تھے ۔