Categories: پاکستان

سال 2024 میں حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

سال 2024 میں حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ملک میں سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب پاکستانی حاجیوں کیلئے گورنمنٹ نے 20 دن کے حج کا پیکج بھی متعارف کروا دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد کی جانب سے 20 روزہ ھج کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ حج کی درخواستیں 27 نومبر سے شروع ہوں گی اور 12 اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

سرکاری سطح پر 20 روزہ حج کی قیمت 11 لاکھ 44 ہزار روپے تکھی گئی ہے جبکہ اگر آپ سپانسر شپ سکیم سے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو 20 روزہ حج کی قیمت 4 ہزار 50 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس رقم میں قربانی شامل نہیں ہے۔ اگر حجاج سرکاری سکیم کے ساتھ ہی حج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 60 ہزار روپے اضافی جمع کروانے ہوں گے۔

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

6 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

8 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

10 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

11 گھنٹے ago