2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال مئی سے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن متعدد آئی فون ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔5 مئی سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں واٹس ایپ جن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا ان میں 1۔15 سے پرانا آئی او ایس ورژن شامل ہے۔جس کا مطلب ہے کہ آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے صارفین واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام سے اینڈرائیڈ صارفین متاثر نہیں ہوں گے اور وہ ایپ کو معمول کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔