پاکستان میں سونے کے تاجر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔پاکستان میں اس وقت سونے کی فی تولہ قیمت لگ بھگ دو لاکھ 75 ہزار روپے سے دو لاکھ 90 ہزار کے قریب گردش کر رہی ہے۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تاجر شیخ شمیم کے مطابق پاکستان میں 15 فیصد سنار اپنا کاروبار چھوڑ چکے ہیں۔ان میں سے کئی شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔سونے کے زیورات بنانے والے پیشہ ور کاریگروں کی ایک بڑی تعداد مفلوک الحالی کا سامنا کر رہی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے کی وجہ سے لوگھ خریداری سے قاصر ہیں، یہی وجہ ہے کے سونے کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت کی ایک مارکیٹ میں ہی کم از کم چھ سنار اپنا کاروبار بند کر چکے ہیں۔وہ اس وقت اتنے برے مالی بحران کا شکار ہیں کہ بازار میں کسی کا سامنا نہیں کر پا رہے۔شیخ تمیم کے مطابق اس وقت پاکستان کے بیشتر سنار اپنا خرچ چلانے کے لیے کئی دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کا سہارا لے رہے ہیں۔جو اس کی سکت نہیں رکھتے ان کا کاروبار زوال کا شکار ہے۔
اسی طرح چائنہ شاپنگ مالک میں سونے کے زیوارت بنانے اور بیچنے کا کام کرنے والے شہزاد محمد ذوالفقار بھی اس بحران کا نشانہ بنے۔ان کے مطابق ان کے شعبے کے 70 فیصد لوگ اب یہ کام چھوڑ چکے ہیں کیونکہ اب صرف نقصان ہی نقصان ہے۔