اسلام آباد:ماسکو میں ہونے والے 9ویں بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 8 معاہدوں پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کی۔
اس اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے صنعتی شعبے میں اشتراک کو مزید مستحکم کرنے اور تجارتی و معاشی تعاون کے لیے معاہدے کیے۔ پاکستان کی کامسیٹس یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی نے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کیے، جبکہ انسولین کی تیاری کے حوالے سے بھی اہم مفاہمت طے پائی۔ اسی طرح، نیشنل وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کمیشن نے ایک روسی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
اجلاس سے پہلے، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے وضاحت کی کہ روس سے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے فی الوقت کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق، خام تیل کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، لیکن مزید کارگو کی خریداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ پی آر ایل نے ابتدائی کارگو کے بعد روس سے مزید خام تیل نہیں درآمد کیا، جبکہ ایل این جی کے اضافی ذخائر کے سبب کسی نئے کارگو کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
نوکیا 3310 فون کی 22 سال بعد بھی بیٹری ختم نہ ہوئی۔یہ انکشاف ایک برطانوی شہری کی جانب سے کیا…
بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2031 تک…
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں اور افسران کی برطرفی کے فیصلے کے معاملے میں…
نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان لائی گئی منشیات پکڑی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کسٹم جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ…
شیخوپورہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے لوگوں کے دل دہلا دئیے۔شیخوپورہ میں تھانہ ہاؤسنگ کالونی کی حدود میں کزن…
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی گاڑی لاہور میں حادثے کا شکار ہوگئی،صوبائی وزیر خوش قسمتی سے حادثے…