صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی گاڑی لاہور میں حادثے کا شکار ہوگئی،صوبائی وزیر خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عظمی بخاری کی گاڑی کو حادثہ جیل روز انڈر پاس کے نیچے پیش آیا،عظمی بخاری جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جا رہی تھیں۔انڈر پاس میں 3 گاڑیوں اور رکشے میں تصادم ہوا۔سب سے آگے جانے والی خاتون ڈرائیور نے اپنی گاڑی آہستہ کی تو گاڑیاں ٹکرا گئیں،اچانک بریک لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔پیچھے آنے والی چوتھی گاڑی عظمی بخاری کی تھی جو ٹکرا گئی۔
عظمی بخاری متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہو گئیں۔عظمی بخاری وزیراعلیٰ مریم نواز کی شکالرشپ تقریب کے لیے پنجاب یونیورسٹی جا رہی تھیں۔