اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔شبلی فرازنے 32 ایف آئی آر ز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفیٰ دیا۔شبلی فراز نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیا۔
یاد رہے کہ عمر ایوب نے بھی گذشتہ روز مستعفی ہوتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں، جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا۔عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر خان کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔