جنسی جرائم کے مرتکب افراد کے لیے الیکٹرانک نگرانی کا نیا اقدام

جنسی جرائم کے مرتکب افراد کے لیے الیکٹرانک نگرانی کا نیا اقدام

اسلام آباد:ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم بالخصوص بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے مجرموں کی ٹیگنگ کا نظام شروع کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں سزا یافتہ مجرموں کی نگرانی کی جائے گی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق نادرا نے اس نظام کے لیے ایک خصوصی سافٹ ویئر بنایا ہے جسے ملک کے تمام اضلاع میں پراسیکیوشن دفاتر سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
اس سافٹ ویئر کے ذریعے ملک کے کسی بھی کونے میں کسی جنسی جرم کی سزا پانے والے شخص کی ساری معلومات متعلقہ اداروں کے پاس پہنچ جائیں گی۔
وفاقی حکومت کے اس نظام سے منسلک حکام نے بتایا ہے کہ اس کا مرکز اسلام آباد میں بنایا گیا ہے، جبکہ تمام صوبے اپنے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے اس کا حصہ ہیں۔
ٹیکنگ نظام وفاقی وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف اور ضلعی پراسیکیوٹرز کو خصوصی سافٹ ویئر سے جوڑے گاجو نیشنل پولیس بیورو کے زیرنگرانی کام کرے گا اور تمام متعلقہ افراد کا ڈیٹا مرتب کرے گا۔
اب جب بھی کسی جنسی جرم کے مرتکب مجرم کو عدالت سزا سنائے گی تو اس کے ساتھ ہی اس کے تمام کوائف اس ٹیگنگ سافٹ ویئر میں آ جائیں گے اور اس کے جیل سے باہر آنے کے بعد کی نقل و حرکت سرکاری اداروں کی نظر میں رہے گی۔

News Tv

Recent Posts

ملک سے غداری کا الزام، صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع

ملک سے غداری کا الزام، صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع سیئول: جنوبی کوریا کے قانون سازوں نے ناکام مارشل…

22 منٹ ago

عمران خان کی رہائی سے متعلق منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کر دی

عمران خان کی رہائی سے متعلق منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کر دی پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی…

26 منٹ ago

عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ مخالف ٹوئٹ ان کا نہیں، فیصل واڈا

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال…

3 گھنٹے ago

افغان طالبان کے ظہرانے سے واپسی پر ٹی ٹی پی کمانڈر قتل

افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر رحیم اللہ…

3 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد کا پاکستان کا جلد دورہ، اقتصادی تعاون پر اہم پیشرفت متوقع

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر…

4 گھنٹے ago

مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے: مولانا فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس…

14 گھنٹے ago