سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
یہ ملاقات ریاض میں ون واٹر سمٹ کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی، غزہ کی صورتحال، اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم سے 6 ماہ میں پانچویں ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان محبت اور باہمی احترام پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور جاری معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات پاکستان کی معیشت اور خوشحالی کے لیے بہت اہم ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات پر بات چیت کی۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال…
افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر رحیم اللہ…
لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس…
گوگل نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن تحفظ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،گوگل پاکستان…
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت…
چین میں ایک شخص کو اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر…