خضدار اور گردونواح میں شدید زلزلہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

پاکستان کے شمالی علاقہ جات خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5۔5 تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 160کلومیٹر دور شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان کے علاقوں قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں خودف ہراس پھیل گیا تھا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ تاہم اس زلزلے میں بھی کسی قسم  کاجانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس سے چند ہفتے قبل بھی چند روز قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تھے جبکہ 2 ماہ قبل افغانستان اور پھر نیپال میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

7 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago