آج اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت پوئی۔ اس موقع پر پہلی بار 6 صحافیوں کو بھی سماعت میں لے جایاگیا۔ سماعت کے دوران عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ عمران خان نے کہا کہ سائفر کیس میں قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ حالات بتاتے ہیں آپ کو طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے۔مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کیے۔ چھ فیصد کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ۔ لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ کون کیا کررہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جیل میں مرنا قبول کرلوں گا لیکن ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر نہیں جاؤنگا، میری قوم کو جا کر بتا دیں کہ عمران خان آپ کے ساتھ بے وفائی نہیں کرے گا۔ عمران خان نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے
عمران خان کے اس بیان پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ عمران ریاض نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹویت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے دل نہیں چھوڑنا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…