سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران 6 صحافیوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے غیر رسمی گفتگو کی۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ سائفر کیس میں قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ حالات بتاتے ہیں آپ کو طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے۔مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کیے۔ چھ فیصد کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ۔ لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ کون کیا کررہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جیل میں مرنا قبول کرلوں گا لیکن ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر نہیں جاؤنگا، میری قوم کو جا کر بتا دیں کہ عمران خان آپ کے ساتھ بے وفائی نہیں کرے گا۔
عمران خان نے قوم کو پیغام دیا ہے کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے،ان کاکہناتھا کہ میں واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں۔