Categories: پاکستان

سبزیاں مہنگی، گوشت سستا ہو گیا

مارکیٹ میں پیاز کے نرخ میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ پیاز کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 180 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ برقرار ہے، آلو کا نرخ بدستور 95 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں آلو 120 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

منڈی میں لہسن اور ادرک 600 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی 100،پھول گوبھی 80 جبکہ شلجم 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ مٹر 220،کریلا 100 اور اروی 150 روپے کلو ہے۔ پالک ، ساگ 50 سے 60 روپے کلو تک ہے۔ برائلر گوشت کا نرخ کم ہو گیا۔ برائلر گوشت کے نرخ میں چار روپے فی کلو کمی آئی ہے۔ برائلر گوشت کا آج نرخ 473 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے نرخ بدستور 333 روپے فی درجن ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں یوریا کی 50 کلو بوری ایک ہزار روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی نئی قیمت اب 5000 روپے ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پشاور میں یوریا بیگ کی قیمت 1000 روپے تک بڑھی، گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 500 روپے تک مہنگی ہوئی، سکھرمیں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا۔ لاہور میں یوریا کے پچاس کلو کا بیگ 100 روپے، جب کہ سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت 67 روپے تک بڑھی، لاڑکانہ میں یوریا کے پچاس کلو بوری 195 روپے تک مہنگی ہوئی۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago