سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اسکا اثر بہت دیر پا ہو گا۔آج عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کئی دنوں بعد صحافیوں اور وکلا سے گفتگو کی۔اس حوالے سے عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ سے بھی پیغام جاری کیا گیا۔عمران خان کے پیغام میں کہا گیا کہ آج اہل خانہ نے مجھے اسلام آباد قتل عام کی کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا کہ کیسے ہمارے پرامن مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں اور آئین و قانون کی بات کرنے والے درجنوں نہتے شہریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا- اب تک 12 شہدا کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں،یہ جو بربریت ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے- یحیٰ خان پارٹ ٹو ملک پر مسلط ہو کر بیٹھ گیا ہے۔
میں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر نہتے اور پرامن شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کروائی جائیں اور قتل عام کا حکم دینے والے اور اس میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔میری اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے اور میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہوں ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔م اس ظلم کے خلاف تمام عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کریں گے- تحریک انصاف کی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داران بشمول شہباز شریف اور محسن نقوی پر ایف آئی آر کٹوائیں، دنیا کے کس ملک میں جمہوری احتجاج پر یوں سیدھے فائر کھولے جاتے ہیں؟۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے اپنی پارٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایات دی ہیں کہ شہدأ کے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیں- جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کے لیے تمام توانائی خرچ کریں اور جو لوگ گرفتار ہیں ان کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیمز کی حوصلہ افزائی کریں۔بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ بشریٰ بی بی کو میں نے ہدایت دی تھی کہ احتجاج کو کس طرح اسلام آباد لے کر جانا ہے انہوں نے جو کیا میری ہدایات کے مطابق ہی کیا۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال…
افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر رحیم اللہ…
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر…
لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس…
گوگل نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن تحفظ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،گوگل پاکستان…
چین میں ایک شخص کو اپنی گرفتاری کا جعلی وارنٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر…