ڈگریاں انسان کو نہیں بناتیں،انسان ڈگریاں بناتا ہے: علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی موجودہ حالت ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، حالانکہ اس صوبے کے عوام نے پورے پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

علی امین گنڈاپور نے اقرا یونیورسٹی کے کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی بہتر تربیت کریں تاکہ وہ نہ صرف ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں بلکہ اپنے والدین کے لیے سکون کا باعث بنیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے سے نہ گھبرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہیں اور ان سے سبق سیکھنا ایمان کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان میں کامیاب ہونے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ صوبے کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار ناقص پالیسیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود خیبرپختونخوا کے لوگوں اور سیکیورٹی فورسز نے امن کے قیام کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے اقرا یونیورسٹی کے لیے تین کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ڈگریاں انسان کو نہیں بناتیں بلکہ انسان اپنی قابلیت سے ڈگریوں کو معنی دیتا ہے۔ تعلیم کے حقیقی فوائد والدین اور اساتذہ کی عزت سے حاصل ہوتے ہیں۔

اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ ہمیشہ لڑائی سے گریز کرتے رہے ہیں، اور ان کے خلاف درج ایف آئی آرز کو وہ اپنی تعلیمی ڈگریوں کی طرح دیکھتے ہیں۔

News Tv

Recent Posts

شہید کارکنوں کے خاندانوں کو معاوضہ اور ملازمتیں دی جائیں گی: پی ٹی آئی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں، اور ان…

31 منٹ ago

کیا کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے والے ہیں؟ ولید عبداللہ کا دعویٰ

النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام میں…

1 گھنٹہ ago

ریڑھ کی ہڈی کی بحالی کے لیے جدید تکنیک کا کامیاب تجربہ

سائنس دانوں نے ایک ایسی جدید تکنیک تیار کی ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثرہ افراد کی…

1 گھنٹہ ago

میکسیکو اور سنگاپور پیچھے، ابوظہبی کا ایئرپورٹ دنیا کا بہترین قرار

میکسیکو اور سنگاپور پیچھے، ابوظہبی کا ایئرپورٹ دنیا کا بہترین قرار دنیا کے بہترین اور خوبصورت ایئرپورٹس کی فہرست میں…

2 گھنٹے ago

بھارت تجربات کے لیے دنیا کی لیبارٹری ہے: بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھارت کو دنیا کے لیے ایک تجرباتی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا

2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال مئی سے…

5 گھنٹے ago