دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور، اسلام آباد، کراچی کون سے نمبر پر؟

دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور، اسلام آباد، کراچی کون سے نمبر پر؟

مرکر (Mercer) نامی ادارے نے سال 2024 کے رہنے کے لائق بہترین معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جاری کردی۔
اس فہرست میں دنیا کے 450 سے زائد شہروں کی سیاسی، سماجی، صحت، تعلیم اور جرائم کی شرح سمیت دیگر 39 عناصر اور سولیات کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے رہنے کے قابل سب سے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
دوسرے نمبر پر آسٹریا کا شہر ویانا ہے، سوئٹزرلینڈ کا جنیوا تیسرے، ڈنمارک کا کوپن ہیگن چوتھے، نیوزی لینڈ کا آکلینڈ پانچویں اور نیدر لینڈ کا ایمسٹرڈیم چھٹے نمبر پر ہے۔
ساتویں نمبر پر براجمان ہے جرمنی کا شہر فرینکفرٹ، آٹھویں نمبر پر کینیڈا کا وینکوور اور سوئٹزرلینڈ کے شہروں برن اور باسل نے نواں اور دسواں نمبر حاصل کیا۔
براعظم ایشیا میں رہنے کے لیے بہترین شہر سنگاپور قرار پایا جو مجموعی طور پر 30 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد 204، کراچی 218 اور لاہور 220 ویں نمبر پر ہے۔
سورش زدہ ملک سوڈان کا دارالحکومت خرطوم کو قیام کے لیے دنیا کا بدترین شہر قرار دیا گیا جس کا نمبر 241 واں ہے۔
جنگ زدہ عراق کا دارالحکومت بغداد 240 اور وسطی افریقی جمہوریہ کا شہر بنگوئی 239 نمبر پر ہے۔
یمن کا شہر صنعا 238 اور ہیٹی کا شہر پورٹ او پرنس 237 ویں نمبر پر ہے۔

News Tv

Recent Posts

شہید کارکنوں کے خاندانوں کو معاوضہ اور ملازمتیں دی جائیں گی: پی ٹی آئی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں، اور ان…

34 منٹ ago

کیا کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے والے ہیں؟ ولید عبداللہ کا دعویٰ

النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام میں…

1 گھنٹہ ago

ریڑھ کی ہڈی کی بحالی کے لیے جدید تکنیک کا کامیاب تجربہ

سائنس دانوں نے ایک ایسی جدید تکنیک تیار کی ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثرہ افراد کی…

1 گھنٹہ ago

میکسیکو اور سنگاپور پیچھے، ابوظہبی کا ایئرپورٹ دنیا کا بہترین قرار

میکسیکو اور سنگاپور پیچھے، ابوظہبی کا ایئرپورٹ دنیا کا بہترین قرار دنیا کے بہترین اور خوبصورت ایئرپورٹس کی فہرست میں…

2 گھنٹے ago

بھارت تجربات کے لیے دنیا کی لیبارٹری ہے: بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھارت کو دنیا کے لیے ایک تجرباتی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا

2025 میں واٹس ایپ متعدد ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال مئی سے…

5 گھنٹے ago