2001 میں فیشن شو کروایا، علی امین کا انکشاف

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سال قبل فیشن شو کرایا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اقراء نیشنل یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلی نے فارع التحصیل طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ کانوکیشن میں 438 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں جن میں بیچلرز کے 280، ماسٹرز کے 120 اور پی ایچ ڈی کے 38 گریجویٹس شامل ہیں۔ کانووکیشن میں 34 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایسی یونیورسٹی کے کانوکیشن میں موجود ہوں جس نے بہت ہی پہلے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے،پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ایسے پرائیویٹ سیکٹر کو بحثیت چیف منسٹر سپورٹ کرتا ہوں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں یہاں سرمایہ کاری کرے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے عوام پولیس اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں،اللہ کا حکم ہے میرے بندوں کی خدمت کرو، امن کے قیام کیلئے عوام پولیس اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں۔2001 میں جب میں فشن ڈیزائننگ پڑھ رہا تھا تو اس وقت میرا والد صوبے کا وزیر تھا،اس وقت اقراء یونیورسٹی نے 30 ہزار روپے پر سپانسر کیا تھا،علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا کہ 2001 میں جب میں پڑھ رہا تھا، فیشن ڈیزائننگ کر رہا تھا تو اس وقت میں نے فیشن شو کرایا تھا۔

MYK News Tv

Recent Posts

3 دن تک کنویں میں پھنسے شخص کو زندہ نکال لیا گیا

3 دن تک کنویں میں پھنسے شخص کو زندہ نکال لیا گیا تھائی لینڈ کے صوبے تاک کے علاقے Mae…

7 منٹ ago

شہید کارکنوں کے خاندانوں کو معاوضہ اور ملازمتیں دی جائیں گی: پی ٹی آئی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں، اور ان…

46 منٹ ago

کیا کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے والے ہیں؟ ولید عبداللہ کا دعویٰ

النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام میں…

1 گھنٹہ ago

ریڑھ کی ہڈی کی بحالی کے لیے جدید تکنیک کا کامیاب تجربہ

سائنس دانوں نے ایک ایسی جدید تکنیک تیار کی ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثرہ افراد کی…

2 گھنٹے ago

میکسیکو اور سنگاپور پیچھے، ابوظہبی کا ایئرپورٹ دنیا کا بہترین قرار

میکسیکو اور سنگاپور پیچھے، ابوظہبی کا ایئرپورٹ دنیا کا بہترین قرار دنیا کے بہترین اور خوبصورت ایئرپورٹس کی فہرست میں…

2 گھنٹے ago

بھارت تجربات کے لیے دنیا کی لیبارٹری ہے: بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھارت کو دنیا کے لیے ایک تجرباتی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ…

2 گھنٹے ago