فیک نیوز پھیلانے والوں کے گرد شکنجہ سخت، قید اور جرمانے کا مسودہ تیار
حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ، جس کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
مسودے کے مطابق فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا۔
اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کیخلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے ، ترمیمی بل کے تحت کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6 ارکان ہوں گے ، اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکے گا۔