نئی نویلی دلہن کو ویڈیو بنانے کا شوق لے ڈوبا، ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے موت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر ویڈیو بنانے کے دوران گولی لگنے سے دلہن جاں بحق ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹھارہ سالہ فاطمہ کی شادی تین روز قبل ہوئی تھی۔لڑکی مبینہ طور پر سسرال میں پستول سے ویڈیو بنا رہی تھی کہ اس دوران گولی چلنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی والدہ کے بیان کی روشنی میں رپورٹ درج کر لی گئی۔پولیس مختلف پہلووں سے معاملے کا جائزہ لے گئی۔