ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال سے پورا ملک ہیجان کی کیفیت میں ریا، مظاہرین سے جھڑپیں ہوئِیں، سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،ہمارے اوپر بدترین شیلنگ کی گئی اور کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی کہ پولیس والوں کی جان لی جائے لیکن ہماری طرف سے کوئی ایک بندہ بھی اٹک کی حدود میں زخمی تک نہیں ہوا۔ہمارا پہلا پوائنٹ غازی بروتھا تھا وہاں ایک کرین پر جہاز کے انجن سے بھی بڑے پنکھے رکھے ہوئے تھے اور انکے ذریعہ گیس کو ہماری طرف موڑ دیا گیا جس کی رفتار کئی کلومیٹر تھی جس سے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا اور ایک گیر مہلک گیس مہلک بنا دی گئی۔
ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ موبائل آپ کے ہاتھ میں فرشتہ ہے جو سب ریکارڈ کر رہا ہے، اِس آدمی نے پولیس اہلکار کی پتلون پکڑی ہوئی ہے، پولیس یونیفارم کی تضحیک کی گئی، پتلون دکھا کر ریاستی ادارے، شہدا اور غازیوں کی تذلیل کررہے ہیں،فورسز کی تذلیل بدقسمتی ہے، فورسز کی تذلیل کبھی برداشت نہیں کریں گے،ہم گراوٹ کا شکار ہو چکے،آپ کا بچہ گُم ہو، ڈکیتی ہو، جھگڑا ہو، گاڑی خراب ہو، آپ 15 پر کال کرتے ہیں، پولیس والا پہنچ جائے تو آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے، آپ نفل پڑھتے ہیں،۔ ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ مظاہرین نے برازیلی ساختہ سیل پولیس پر چلائے، جو ہمارے پاس موجود شیلز سے چار گنا تیز تھے،قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔