Categories: پاکستان

عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی

انسداد دہشتگری عدالت لاہور میں زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملے کےکیس پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی استداء پر سماعت کی گئی۔ عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔ سرکاری وکیل نے اس موقع پر کہا کہ تیس سے زیادہ لوگ اس واقعے میں زخمی ہوئے، صنم جاوید کو ضمنی بیان کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا، صنم جاوید کے کال ریکارڈ سے پتا چلا کہ وہ پولیس آپریشن کے دن سارا دن زمان پارک میں تھیں، صنم جاوید نے جو انٹرویو دیا اور تقاریر کیں، ہم نے اسکا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا، اس ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، صنم جاوید سے 3 عدد پٹرول بم برآمد ہوئے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ اس واقعے میں 13 سرکاری گاڑیاں جلیں، اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر زمان پارک آئی تھی، کارکنان نے عدالت کی توہین کی، پیٹرول بم والے کسی ملزم کی ضمانت نہیں ہوئی۔

سماعت کے دوران صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ صنم جاوید کا کسی سیاسی عہدے، کسی سیاسی لیڈر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ صنم جاوید سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے، وہ بحیثیت ایکٹوسٹ ایک انٹرویو دے رہی تھی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پانی والی پلاسٹک کی بوتلوں میں پیٹرول بم بنایا جا سکتا ہے؟ پیٹرول بم کب اور کہاں سے برآمد ہوئے؟

اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پیٹرول بم 16 نومبر کو زمان پارک سے برآمد ہوئے، زمان پارک میں زمین کھود کر پیٹرول بم برآمد ہوئے۔

اس پر صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ واقعہ 14 مارچ کو ہوا اور ان کے مطابق پیٹرول بم 16 نومبر کو برآمد ہوئے، سرکاری وکیل اس جگہ سے پٹرول بم برآمد کرنے کی بات کرے رہے ہیں جہاں انتظامیہ نے صفائی کروائی، بم ڈسپوزل والوں نے اس جگہ کو کلیئرنس دی، ایسا کیا ہے کہ ساری پولیس صنم جاوید کے پیچھے لگ گئی ہے جبکہ اسکا کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے، صنم جاوید سوشل میڈیا پر بے باک تبصرے کرتی ہیں، انہوں نے مریم نواز پر بھی تنقید کی، اس لیے صنم جاوید کو ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔

اس پر عدالت نے صنم جاوید کے وکیل سے کہا کہ آپ ریکارڈ کی بات کریں۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ صنم جاوید پر تھانہ ریس کورس  نے مارچ میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ آج عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری قبول کرلی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago