Categories: پاکستان

الیکشن قریب، انتخابی شیڈیول کی تاریخ سامنے آگئی

الیکشن کمیشن 14 دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان نے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدلیہ  نے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران دینے سے معذرت کرلی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے۔ شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا جائے گا کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد نامزد امیدواروں کی فہرست اگلے روز شائع کردی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 8 دن کا وقت دیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کے لیے 4 دن ہوں گے کاغذات نامزدگی کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے 7 دن کا وقت ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلوں کے اگلے روز شائع کی جائے گی۔ اگلے ہی روز کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اس کے ایک روز بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ پولنگ کی تاریخ اور امیدواروں کی حتمی فہرست میں 28 دن کا وقفہ ہونا چاہئے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق نئی مردم شماری کے تحت قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگئی ہے۔ اسی طرح سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہوگئی اور کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردی فہرست میں بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 نشتیں ہونگی، کے پی کے کی قومی اسمبلی میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہونگی، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago