الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق نئی مردم شماری کے تحت قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 297 ہوگئی ہے۔ اسی طرح سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہوگئی اور کے پی کے اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردی فہرست میں بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشتیں 51 ہونگی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141، سندھ میں 51 نشتیں ہونگی، کے پی کے کی قومی اسمبلی میں 45 جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشتیں ہونگی، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہونگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن 14 دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان نے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدلیہ  نے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران دینے سے معذرت کرلی ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے۔ شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا جائے گا کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد نامزد امیدواروں کی فہرست اگلے روز شائع کردی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 8 دن کا وقت دیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کے لیے 4 دن ہوں گے کاغذات نامزدگی کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے 7 دن کا وقت ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلوں کے اگلے روز شائع کی جائے گی۔ اگلے ہی روز کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اس کے ایک روز بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ پولنگ کی تاریخ اور امیدواروں کی حتمی فہرست میں 28 دن کا وقفہ ہونا چاہئے۔

Recent Posts

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

7 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

7 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

8 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

8 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

8 گھنٹے ago

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی

عمران خان نے گولڈ اسمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے،اسرائیلی اخبار کا دعوی تل ابیب: اسرائیلی اخبار…

9 گھنٹے ago